Books, GK and Maths Skill

Getting books and reading and taking expertise

Ad

ads
Responsive Ads Here

Amazing fact about blood

 *خون کے بارے چند حیرت انگیز حقائق*

*The World of Science*

کیا آپ جانتے ہیں کہ خون کا رنگ سرخ یا نیلا کیوں ہوتا ہے یا پھر کیا خون سے رنگ بھی تیار کیا جا سکتا ہے؟ اگر نہیں تو آئیے آج ہم آپ کو ان سوالات کے جوابات سمیت خون سے متعلق وہ آٹھ حقائق بتاتے ہیں جو انتہائی حیران کن ہیں۔ یہ حقائق ڈوئچے ویلے کی خون کے عالمی دن پر شائع کردہ ایک رپورٹ سے اخذ کردہ ہیں۔

 

مردوں میں خون خواتین کی نسبت زیادہ

ہمارے جسم کے کل وزن کا تقریباﹰ سات سے آٹھ فیصد حصہ ہمارے خون پر مشتمل ہوتا ہے۔ ایک ستر کلو گرام وزنی مرد کے جسم میں تقریباﹰ پانچ لیٹر خون ہوتا ہے لیکن اسی وزن کی ایک خاتون کے جسم میں تقریباﹰ نصف لیٹر خون کم ہوتا ہے۔ جسم میں خون کی مقدار کا انحصار جسم کی لمبائی پر ہوتا ہے۔


اتنی جلدی خون کی کمی کیسے پوری ہوتی ہے؟

جب خون عطیہ کیا جاتا ہے تو ڈاکٹر خون عطیہ کرنے والے شخص کے جسم سے تقریباﹰ نصف لیٹر خون نکالتے ہیں۔ یہ جسم میں موجود خون کا دس فیصد بنتا ہے۔ جسم فوری طور پر خون کی اس کمی کو پورا کرنے کے لیے کام شروع کر دیتا ہے۔ سفید خون کے خلیوں، خون میں مائع اور پلیٹس کی کمی چند دن میں ہی پوری ہو جاتی ہے لیکن سرخ خون کے خلیات کی کمی تقریباﹰ دو ماہ بعد پوری ہوتی ہے۔


اکثر دو لیٹر خون کی کمی کا نتیجہ موت

اگر کسی چوٹ کے نتیجے میں زیادہ خون بہتا ہے تو جسم فوری طور پر اس کمی کو پورا کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتا۔ دو لیٹر یا چالیس فیصد خون کی کمی کے بعد دل خون کی گردش کے نظام کو برقرار رکھنے کی صلاحیت کھو دیتا ہے۔ جسم کے دیگر حصے کام کرنا چھوڑ دیتے ہیں اور انسان کوما میں چلا جاتا ہے۔ ایسی صورت میں صرف انتقالِ خون ہی کام دے سکتا ہے۔


خون سرخ یا نیلا کیوں ہوتا ہے؟

تمام شکاری جانور، پرندے، مچھلیاں اور رینگنے والے جانوروں کے خون کا رنگ سرخ ہوتا ہے کیوں کہ ان کے خون میں ہیموگلوبن ہوتا ہے۔ خون میں آئرن کے حامل پروٹین آکسیجن سے ملتے ہیں اور خون کا رنگ سرخ ہو جاتا ہے۔ اسی طرح کیڑے مکوڑوں، مکڑیوں، سیپیوں اور آکٹوپس کا خون نیلا ہوتا ہے کیوں کہ ان کے خون میں آئرن پر مشتمل ہیموگلوبن نہیں ہوتا۔ اگر ان میں سے بعض کے خون میں آکسیجن شامل نہیں ہوتی تو خون بغیر کسی رنگ کے ہوتا ہے۔


خون میں دھاتی بُو کیوں ہوتی ہے؟

سویڈن اور جرمنی کے سائنسدانوں نے خون میں ایک ایسے نئے عنصر کی دریافت کا دعویٰ کیا ہے، جس کی وجہ سے خون میں ایک خاص قسم کی بُو پیدا ہوتی ہے۔ اس عنصر کو trans-4,5-Epoxy-(E)-2-Decenal کا نام دیا گیا ہے۔


خون میں زہریلے مادے کیسے پیدا ہوتے ہیں؟

اگر خون میں زہریلے مادے پیدا ہونے شروع ہو جائیں تو جسم گلنا سڑنا شروع ہو جاتا ہے اور اس میں پیپ پیدا ہونا شروع ہو جاتی ہے۔ اس کی وجہ کوئی بھی انفیکشن، بیکٹریا، دانت میں پیپ یا پھپھڑوں کی سوزش ہوسکتی ہے۔ زہریلے مادے خون میں پھیلنا شروع ہو جاتے ہیں اور موت کا سبب بن سکتے ہیں۔


صرف ڈریکولا ہی خون نہیں پیتا

خون پینے والی چمگادڑوں کے بارے میں تو سبھی نے سن رکھا ہوگا۔ یہ جنوبی اور وسطی امریکا میں پائی جاتی ہیں۔ یہ مویشیوں اور گھوڑوں کی گردنوں اور پیروں سے چمٹ جاتی ہیں اور خون چوستی ہیں لیکن لمبی چونچ والا سہرہ نامی پرندہ بھی خون چوستا ہے۔


بیل کے خون سے دیوار رنگنا

پرانے زمانے میں کسان گھروں کو رنگ کرنے کے لیے بیل کا خون استعمال کیا کرتے تھے۔ وہ چونے اور چند دوسرے اجزاء اور تیل وغیرہ کو خون کے ساتھ مکس کر دیا کرتے تھے اور دیوار کے لیے رنگ تیار ہو جاتا تھا۔ یہ رنگ لکڑی کے فرش کے لیے بھی استعمال کیا جاتا تھا۔


* Some amazing facts about blood *

 * The World of Science *

 Do you know why blood is red or blue or can blood be used for color?  If not here's a new product just for you! Here are eight amazing facts about blood, including answers to these questions.  These facts are taken from a report published on Deutsche Welle's World Blood Day.

 

 Men have more blood than women

 About seven to eight percent of our total body weight is made up of our blood.  A man weighing seventy kilograms has about five liters of blood in his body but a woman of the same weight has about half a liter less.  The amount of blood in the body depends on the length of the body.


 How can anemia be treated so quickly?

 When blood is donated, doctors remove about half a liter of blood from the donor's body.  It makes up 10% of the blood in the body.  The body immediately begins to work to make up for this lack of blood.  The deficiency of white blood cells, fluid in the blood and plates is completed in a few days but the deficiency of red blood cells is completed after about two months.


 Often two liters of blood loss results in death

 If there is excessive bleeding as a result of an injury, the body is not able to make up for the deficiency immediately.  After two liters or forty percent anemia, the heart loses its ability to maintain the circulatory system.  Other parts of the body stop working and the person goes into a coma.  In that case, only blood transfusions can work.


 Why is the blood red or blue?

 All predators, birds, fish and reptiles have red blood because they have hemoglobin in their blood.  Iron-containing proteins in the blood combine with oxygen and the blood turns red.  Similarly, the blood of insects, spiders, oysters and octopuses is blue because their blood does not contain iron-containing hemoglobin.  If the blood of some of them does not contain oxygen, then the blood is colorless.


 Why does the blood smell metallic?

 Scientists in Sweden and Germany have claimed to have discovered a new element in the blood that causes a special odor in the blood.  This element is called trans-4,5-Epoxy- (E) -2-Decenal.


 How are toxins produced in the blood?

 If toxins begin to form in the blood, the body begins to decompose and begin to produce pus.  It can be caused by any infection, bacteria, pus or inflammation of the teeth.  Toxins begin to spread in the blood and can cause death.


 Dracula is not the only one who drinks blood

 Everyone must have heard of blood-drinking bats.  They are found in South and Central America.  They cling to the necks and legs of cattle and horses and suck blood, but the long-billed bird, the Sehra, also sucks blood.


 Painting the wall with bull's blood

 In the old days, farmers used the blood of oxen to paint their houses.  They used to mix lime and some other ingredients and oil etc. with blood and paint was prepared for the wall.  This color was also used for wood flooring.

No comments:

Post a Comment

Thank you for comenting