حضرت امام زین العابدین علیہ السلام آپ کی ولادت باسعادت
آپ بتاریخ ۱۵/ جمادی الثانی ۳۸ یوم جمعہ بقولے ۱۵ جمادی الاول ۳۸ہ یوم پنچشنبہ بمقام مدینہ منورہ پیداہوۓ
( اعلام الوری ص ۱۵۱ و مناقب جلد ۴ ص ۱۳۱) ۔ علامہ مجلسی تحریر فرماتے ہیں کہ جب جناب شہر بانو ایران سے مدینہ کے لیے روانہ ہور ہی تھیں تو جناب رسالت مآب نے عالم خواب میں ان کا عقد حضرت امام حسین علیہ السلام کے ساتھ پڑھ دیاتھا (جلاء العیون ص ۲۵۶) ۔ اور جب آپ دار دمد ینہ ہوئیں تو حضرت علی علیہ السلام نے امام حسین علیہ السلام کے سپر د کر کے فرمایا کہ یہ وہ عصمت پر ور بی بی ہے کہ جس کے بطن سے تمہارے بعد افضل اوصیاء اور افضل کائنات ہونے والا بچہ پید اہو گا چنانچہ حضرت امام زین العابدین متولد ہوۓ لیکن افسوس یہ ہے کہ آپ اپنی ماں کی آغوش میں پرورش پانے کالطف اٹھانہ کے "ماتت فی نفاسہابہ ” آپ کے پیدا ہوتے ہی “مدت نفاس ” میں جناب شہر بانو کی وفات ہو گئی ( قمقام جلاء
العیون )۔ عیون اخبار ر ضا دمعہ ساکبہ جلد اص ۴۲۶)۔ کامل مبر دمیں ہے کہ جناب شهر بانو، بادشاه ایران یزدجرد بن شہر یار بن شیر و یہ ابن پر ویز بن ہرمز بن نوشیرواں عادل "کسری” کی بیٹی تھیں (ارشاد مفید ص ۳۹۱ ، فصل الخطاب ) علامہ طریحی تحریر فرماتے ہیں کہ حضرت علی نے شہر بانو سے پوچھا کہ تمہارانام کیا ہے توانہوں نے کہا "شاہ جہاں " حضرت نے فرمایا نہیں اب "شہر بانو ہے ( مجمع البحرین ص۵۷۰)
نام، کنیت ، القاب آپ کا اسم گرامی " علی " کنیت ابو محمد ۔ ابوالحسن اور ابوالقاسم تھی، آپ کے القاب بیشار تھے جن میں زین العابدین ، سید الساجدین، ذوانشفنات، اور سجاد وعابد زیادہ مشہور ہیں (مطالب السؤل ص ۲۶۱ ، شواہد النبوت ص ۱۷۲ ، نور الابصار ص ۱۲۶، الفرع النامی نواب صدیق حسن ص ۱۵۸)۔
{ }
No comments:
Post a Comment
Thank you for comenting