Books, GK and Maths Skill

Getting books and reading and taking expertise

Ad

ads
Responsive Ads Here

ارمخان ادب

 


پیش لفظ


ار مغان ادب“ آپ کے پیش نظر ہے ۔ یہ کتاب نصابی ضرور توں کے تحت تالیف کی گئی ہے۔ اس وقت یوجی سی، یوپی ایس سی اور ریاستی مقابلہ جاتی امتحانوں کے لیے جو چند کتابیں موجود ہیں ان سے طالب علموں کی ضرورتیں پوری نہیں ہو پاتیں، کیونکہ ان کتابوں میں نصاب کا احاطہ پورے طور پر نہیں کیا گیا ہے۔ دوسرے ان میں جو معلومات فراہم کرنے کی کو شش کی گئی ہے وہ بھی مکمل نہیں ہے۔ ایسالگتا ہے کہ اس طرح کی کتابیں صرف کاروباری ضرورتوں کے تحت شائع کر دی جاتی ہیں۔ طلبہ کو ان مقابلہ جاتی امتحانات کی تیاری کراتے وقت اس کمی کا شدت سے احساس ہوا کہ ایک ایسی کتاب ہونی چاہئے جو مختلف مقابلہ جاتی امتحانوں کی ضرورتوں کو پورا کر سکے اور معروضی (objective) و موضوعاتی (Subjective) دونوں طرح کے سوالات تیار کرنے میں مدد دے سکے۔ یو جی سی(.U.G.C) ہر سال دو بار لکچر شپ(N.E.T.J.R.F) کا امتحان لیتی ہے ،اس کے علاوہ کئی ریاستوں میں بھی لکچر شپ کا علاحدہ امتحان ہو تا ہے ، جن میں ہزاروں کی تعداد میں اردو کے طالب علم شریک ہوتے ہیں۔ اس سلسلے میں تیاری کے لیے انہیں کتب خانوں اور دوکانوں کی خاک چھانی پڑتی ہے۔ ظاہر ہے ہر شہر میں ایسے کتب خانے موجود نہیں ہیں جہاں بیٹھ کر تیسوئی سے مطالعہ کیا جاسکے۔ دوسری بات یہ ہے کہ ہر موضوع پر الگ الگ کتابوں کا مطالعہ بھی وقت چاہتا ہے۔ مزید یہ کہ بعض وقت ضرورت کی کتابیں بھی دستیاب نہیں ہو پاتیں۔ غالبا یہی وجہ ہے کہ اردو میں یو جی سی کا امتحان پاس کر نے والوں کی تعداد بھی کم ہوتی جارہی ہے ۔اس مقصد کے تحت ہم نے یہ فیصلہ کیا کہ اگر یو جی سی کے نصاب کو مد نظر ر کھے کر ایک کتاب شائع کی جاۓ اور اس میں زیادہ سے زیادہ معلومات فراہم کر دی جاۓ تو ایک بہت بڑی ضرورت پوری ہو سکتی ہے ۔ اب یہ کتاب آپ کے ہاتھوں میں ہے جو ہمارے پانچ برس پہلے دیکھے گئے خواب کی تحمیل ہے۔ یوں تو اس کتاب کی بنیاد یو جی سی کے نصاب پر ہے لیکن ہمیں یقین ہے کہ دیگر مقابلہ جاتی امتحانوں میں بھی یہ کتاب بے حد مد د گار ثابت ہو گی۔







{ }

Support me by following

No comments:

Post a Comment

Thank you for comenting