• 👈 *انوكھی شہزادی* 👉
حضرت سیّدناشیخ شاہ کرمانی قُدِّسَ سِرُّہُ النّوْرَانِی کی شہزادی جب شادی کے لائق ہوئی
تو بادشاہ کے یہاں سے رشتہ آیا مگر آپ نے تین دن کی مہلت مانگی
اور مسجد مسجد گھوم کرکسی پارسا نوجوان کو تلاش کرنے لگے۔
ایک نوجوان پر آپ کی نگاہ پڑی جس نے اچّھی طرح نماز ادا کی(اورگڑگڑا کر دعا مانگی)۔
شیخ نے اس سے پوچھا :
کیا تمہاری شادی ہو چکی ہے؟
اس نے نفی میں جواب دیا۔
پھر پوچھا:
کیا نکاح کرنا چاہتے ہو؟
لڑکی قرآنِ مجید پڑھتی ہے،
نماز روزہ کی پابند ہے
اور سیرت و صورت والی بھی ہے۔
اس نے کہا:
بھلا میرے ساتھ کون رشتہ کرے گا!
شیخ نے فرمایا:
میں کرتا ہوں، لو یہ کچھ درہم !ایک درہم کی روٹی ،
ایک کا سالن اور ایک کی خوشبو خرید لاؤ۔
اس طرح شاہ کرمانی قُدِّسَ سِرُّہُ النّوْرَانِی نے اپنی دختر نیک اختر کا نکاح اس سے پڑھا دیا۔
دلہن جب دولہا کے گھر آئی تو اس نے دیکھا کہ پانی کی صراحی پر ایک روٹی رکھی ہوئی ہے ۔
اس نے پوچھا:
یہ روٹی کیسی ہے؟دولہا نے کہا:
یہ کل کی باسی روٹی ہے میں نے افطار کے لئے رکھ لی تھی۔
یہ سن کر وہ واپس ہونے لگی۔
یہ دیکھ کر دولہا بولا:
مجھے معلوم تھا کہ شیخ شاہ کرمانی قُدِّسَ سِرُّہُ النّوْرَانِی کی شہزادی مجھ غریب
انسان کے گھر نہیں رُک سکتی۔
دلہن بولی:
میں آپ کی مفلسی کے باعث نہیں بلکہ اس لئے لوٹ کر جارہی ہوں کہ ربُّ العالمین پر آپ کا یقین بہت کمزور نظر آ رہا ہے
جبھی تو کل کیلئے روٹی بچا کر رکھتے ہیں۔
مجھے تو اپنے باپ پر حیرت ہے کہ انہوں نے آپ کو پاکیزہ خصلت اور صالح کیسے کہہ دیا!دولہا یہ سن کر بہت شرمندہ ہوا اور اس نے کہا:
اس کمزوری سے معذرت خواہ ہوں۔
دلہن نے کہا:
اپنا عذر آپ جانیں،
البتہ!
میں ایسے گھر میں نہیں رُک سکتی جہاں ایک وَقْت کی خوراک جمع رکھی ہو،
اب یا تو میں رہوں گی یا روٹی ۔
دولہا نے فوراً جا کر روٹی خیرات کر دی
(اور ایسی درویش خصلت انوکھی شہزادی کا شوہر بننے پر اللہ عَزَّ وَجَلَّ کا شکر ادا کیا)
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی ان پر رحمت ہو اور ان کے صدقے ہماری بے حساب مغفرت ہو۔
*یقینِ کامِل کی بہاریں*
دیکھا آپ نے!
مُتَوکّلین کی بھی کیا خُوب اَدائیں ہیں۔
شہزادی ہونے کے باوُجُود ایسا زبردست توکل کہ کل کیلئے کھانا بچانا گوارا ہی نہیں!
یہ سب یقینِ کامِل کی بہاریں ہیں کہ جس خُدا نے آج کھِلایا ہے وہ آئندہ کل بھی کھِلانے پر یقیناً قادِر ہے۔
👈 * Unique Princess *
The Princess of Hazrat Syed Nashekh Shah Kirmani Quds Sir Al-Noorani when she became worthy of marriage
So the relationship came from the king, but you asked for a respite of three days
And they went around the mosque looking for a pious young man.
You saw a young man who prayed well (and murmured).
The Sheikh asked him:
Are you married
He replied in the negative.
Then asked:
Do you want to get married
The girl reads the Quran,
Fasting prayers are obligatory
And there is also the character.
he said:
Who will have a relationship with me!
The Sheikh said:
I do, take a few dirhams! A loaf of bread,
Buy one curry and one perfume.
In this way Shah Kirmani Quds Sirah Noorani recited the marriage of his daughter Naik Akhtar to him.
When the bridegroom came to the bridegroom's house, he saw a loaf of bread on the water's edge.
He asked:
How is this bread? The bridegroom said:
This is yesterday's stale bread that I kept for Iftar.
On hearing this, she began to return.
Seeing this, the bridegroom said:
I knew that the princess of Sheikh Shah Kirmani Quds Sir Al-Nurani made me poor.
Man's house cannot stay.
Bride bid:
I am returning not because of your poverty but because your faith in the Lord of the worlds seems very weak.
They save bread for tomorrow.
I wonder at my father how he called you pure and righteous! The bridegroom was very ashamed to hear this and he said:
I apologize for this weakness.
The bride said:
Know your excuse,
Of course!
I can't stay in a house where one-time food is stored,
Now either I will stay or bread.
The bridegroom immediately went and gave bread
(And he thanked Allah Almighty for being the husband of such a dervish unique princess)
May Allah Almighty have mercy on them and may their charity be our innumerable forgiveness.
* Springs of perfect certainty *
See you!
What a wonderful way to screw people over.
Despite being a princess, such a strong trust that saving food for tomorrow is not worth it!
These are all springs of perfect conviction that the God who has fed us today is surely able to feed us tomorrow as well.
No comments:
Post a Comment
Thank you for comenting